اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mirza Afzal Beg Death Anniversary: پارٹی مفاد کے بجائے عوامی مفاد میں کام کرنے کی ضرورت، بیگ - مرزا محمد افضل بیگ کی برسی

نیشنل کانفرنس کے رہنما مرزا محمد افضل بیگ کی برسی کے موقع پر پی ڈی پی لیڈر محبوب بیگ نے پارٹی کے دیگر لیڈران و کارکنان کے ہمراہ مرحوم کے مزار پر گلباری کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

پارٹی مفاد کے بجائے عوامی مفاد میں کام کرنے کی ضرورت، بیگ
پارٹی مفاد کے بجائے عوامی مفاد میں کام کرنے کی ضرورت، بیگ

By

Published : Jun 12, 2023, 1:09 PM IST

پارٹی مفاد کے بجائے عوامی مفاد میں کام کرنے کی ضرورت، بیگ

اننت ناگ (جموں و کشمیر) :ریاست جموں کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما مرحوم مرزا محمد افضل بیگ کی برسی پر اُن کے فرزند اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) رہنماؤں نے مرحوم کے مزار سرنل، اننت ناگ پر گلباری کی اور فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی۔ فاتحہ خوانی کے بعد بیگ کے گھر پر ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ڈی پی کارکنان و لیڈران نے این سی رہنما افضل بیگ کی سیاسی و سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہوں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پی ڈی پی لیڈران نے مرحوم افضل بیگ کو موجودہ دور کی ایک عظیم سیاسی اور دور اندیش شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ریاستی عوام ان کی قربانیوں اور خدمات کو فراموش نہیں کر سکتی۔‘‘ تقریب کے حاشیہ پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان اور سینئر لیڈر مرزا محبوب بیگ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’کشمیر میں سبھی سیاسی جماعتوں کو ایک جُٹ ہو کر اس وقت جموں و کشمیر اور لداخ کے باشندوں کے مفاد کے لیے کام کرنے اور چھینی ہوئی شناخت دفعہ 370اور 35اے کو واپس دلانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

بیگ نے جموں کشمیر کی سبھی سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ ’’پارٹی کے مفاد کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے عوام کے ہت میں بات کرنی چاہیے، اور ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑے ہوکر کشمیر کے تقدس کی بحالی کے لئے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘‘ واضح رہے کہ مرزا افضل بیگ کا شمار شیر کشمیر مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا ہے۔ مرحوم نے ’’لینڈ ٹو ٹلر‘‘ قانون کے نفاذ کے لیے کافی جدو و جہد کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ محبوب بیگ والد کی وفات کے بعد طویل عرصہ تک نیشنل کانفرنس کے ساتھ وابستہ رہے تاہم سنہ 2014میں نیشنل کانفرنس سے علیحدگی کے بعد انہوں نے مفتی محمد سعید کی قیادت میں پی ڈی پی کا ہاتھ تھاما تھا۔

مزید پڑھیں:NC Leader Anniversary: عبد الغنی ویری کی آٹھویں برسی پر اننت ناگ میں تقریب

ABOUT THE AUTHOR

...view details