بجبہاڈہ :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھرم علاقہ میں حضرت عمرِ فاروقؓ کا یوم وسال بڑے ہی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ سینکڑوں لوگ حضورؐ کے موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔
Hazrat Umar Farooq: 'حضرت عمرِ فاروقؓ کے نقشے قدم پر چلنے کی اشد ضرورت ہے'
حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں حضرت عمرِ فاروقؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں کھرم درگاہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے بلکہ وادی کے اطراف و اکناف سے عقیدت مندوں نے یہاں حاضری دی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔
حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں حضرت عمرِ فاروقؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں کھرم درگاہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلع سے بلکہ وادی کے اطراف و اقناف سے عقیدت مندوں نے یہاں حاضری دے کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔
اس موقعہ پر مولانا ضیالاحق نازمی نے حضرت عمرِ فاروقؓ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمرِ فاروقؓ ایک ایسی شخصیت رہی ہے، جن کے نقشے قدم پر چلنے کی اشد ضرورت ہے، جبکہ ہر شعبہ میں ان کی ایک ممتاز حثیت رہی ہے اور ان کا دور خلافت ایک عظیم دور رہا ہے، اس موقعہ پر انہوں نے انتظامیہ کا بھی شکریا ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : Urs Mubarak of Hazrat- E Umer : وادی میں حضرت عمر فاروقؓ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا