اننت ناگ:اننت ناگ میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف جوان کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر پھینک کر رائفل چھینے کی کوشش کی۔ تاہم وہاں موجود پولیس اہلکار اور ساتھی سی آر پی ایف اہلکار نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ Rifle Snatching Bid Foiled In Anantnag
تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف اہلکار کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر اس وقت پھینک دیا جب وہ ریشی بازار اننت ناگ میں کشمیری پنڈت کی دکان کے باہر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ تاہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں سمیت اس کے ساتھیوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس واقعہ کے بعد عسکریت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔