اردو

urdu

ETV Bharat / state

Grenade Attack in Sangam Anantnag سنگم اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ حملہ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے بنکر پر گرینیڈ حملہ کیا۔ گرینیڈ نشانہ سے چوک کر سڑک کے کنارے پھٹ گیا۔ حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت 2 عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔Grenade Attack in Sangam Anantnag

militants-hurled-grenade-in-sangam
سنگم اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ حملہ

By

Published : Aug 22, 2022, 9:58 PM IST

Updated : Aug 22, 2022, 10:53 PM IST

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے بنکر پر گرینیڈ حملہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم میں سی آر پی ایف بنکر پر گرینیڈ پھینکا گیا ہے۔ گرینیڈ نشانہ سے چوک پر سڑک پر پھٹا جس کے نتیجہ میں دو عام شہری سمیت ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سنگم اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ حملہ


پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے سنگم کے مقام پر سی آر پی ایف کے 136BN بٹالین بنکر پر گرینیڈ پھینکا۔ تاہم دستی بم مطلوبہ جگہ سے چوک گیا اور سڑک کے کنارے پھٹ گیا۔ حملے میں دو عام شہری سمیت ایک سی آر پی ایف اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس افسر کے مطابق زخمیوں کی شناخت عامر احمد لون ولد محمد عبداللہ اور شکیل احمد لون ساکن ناٹی پورہ سنگم کے طور پر کی ہے۔ زخموں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حملے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔

مزید پڑھیں:

Militant Associate Arrested in Budgam بڈگام میں لشکر طیبہ کے دو معاون گرفتار

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں لشکر طیبہ کے دو معاونین کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے 15 اگست کی شام چاڈورو گوپال پورہ علاقہ میں گرینیڈ حملہ میں ملوث ایک اور شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ اس سے قبل 20 اگست کو پولیس اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ پولیس کے مطابق تیوں افراد ہائی برڈ عسکریت پسند ہیں۔

Last Updated : Aug 22, 2022, 10:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details