بجبہاڑہ:تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رکھ مومن علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سے دو غیر مقامی مزدور زخمی ہو گئے۔Non Local Labourers Shot in Anantnag
militants-fired-and-injured-two-non-local-labourers-in-anantnag پولیس نے آفیشل ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بجبہاڑہ کے راکھ مومن علاقہ میں آج شام دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمی غیر مقامی افراد کی شناخت کا پتہ ابھی تک نہیں چل سکا ہے۔وہیں اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو وانی ہاما دیالگام علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر دو غیر مقامی افراد کو زخمی کیا تھا۔ زخمیوں کی شناخت نیپال کے ٹل بہادر جو ایک نجی ہ اسکول میں پچھلے کئی سالوں سے چپراسی کا کام کر رہے تھے جبکہ دوسرے کی پہچان بہار کے بیکو المعروف راجو کے طور پر ہوئی ہے۔Militant Attack In Anantnag