جنوبی کشمیر کے لازی بل اننت ناگ علاقے میں عسکریت پسندوں نے سنیچر کی شب پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ یہ پولیس پارٹی کووڈ ڈیوٹی پر تعینات تھی۔ حملے میں غلام محمد نامی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی پولیس اہلکار کو جی ایم سی اننت ناگ علاج کے لیے منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور مفرور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے۔