اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militant Attack in Bejbehara: بجبہاڑہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار زخمی - اننت ناگ میں پولیس اہلکار زخمی

اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ میں پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو علاج معالضہ کے لیے سرینگر ہسپتال منتقال کیا گیا۔Militant Attack in Bejbehara

militant-attack-in-bejbehara-police-man-injured
بجبہاڑہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار زخمی

By

Published : Aug 12, 2022, 3:21 PM IST

Updated : Aug 12, 2022, 4:22 PM IST

اننت ناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جمعے کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ Militant Attack in Bejbehara

بجبہاڑہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے بجبہاڑہ کے درا شکوہ پارک میں پولیس اہلکار (ایس پی او) غلام قادر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی ایس پی او کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اُس کی حالت تشویشناک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آس پاس کے علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

بجبہاڑہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار زخمی

واضح رہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Aug 12, 2022, 4:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details