اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 9:55 PM IST

ETV Bharat / state

Militant Associate Convicted عسکریت پسند معاون یو اے پی اے کے تحت مجرم قرار، ایک لاکھ جرمانہ عائد

پولیس کے مطابق عدالت نے ایک عسکریت پسند معاون کو یو اے پی اے کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔

militant-associate-from-anantnag-convicted-by-court-under-uapa-police
عسکریت پسند معاون یو اے پی اے کے تحت مجرم قرار، ایک لاکھ جرمانہ عائد

اننت ناگ:عدالت نے ضلع اننت ناگ کے ایک عسکریت پسند معاون کے خلاف سماعت مکمل ہونے کے بعد مذکورہ معاون کو مجرم قرار دے دیا۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔ عسکریت پسند معاون کی شناخت اننت ناگ شالگام علاقہ سے تعلق رکھنے والے شاہد فیاض ترے ولد فیاض احمد ترے کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق فیاض احمد ترے کو عسکری سرگرمیوں میں شامل اور عسکریت پسندوں کو مدد فراہم کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار معاون کے خلاف سریگفوارہ پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 33/2019 درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق 23 جولائی 2019 کو پولیس اسٹیشن سریگفوارہ کو ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ عسکریت پسندوں کو چند نا معلوم افراد عسکری کاروائیوں میں مدد فراہم کرتے ہیں وہیں گمراہ کرکے نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں اور پولیس سٹیشن سریگفوارہ کے دائرہ اختیار میں عسکری موڈیول کو مضبوط کرنے کے لئے عسکریت پسندوں کی مدد کرتے ہیں۔اطلاع ملنے پر سیکشن 18، 20، 38، 39 یو اے پی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 33/2019 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:SIA arrests ‘absconding militants’, OGWs: ایس آئی اے نے آٹھ 'مفرور' عسکریت پسندوں، معاونین کو گرفتار کیا

تفتیش کے دوران، کچھ مشتبہ عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کر لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے بعد 6 اگست 2020 کو دریگنڈ سریگفوارہ میں ایک چوکی قائم کی گئی جس دوران شاہد فیاض ترے ولد فیاض احمد ترے ساکن شالگام بجبہاڑہ کو گرفتار کیا گیا اور پوچھ تاچھ کے دوران اس سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details