اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویری ناگ میں عسکریت پسند گرفتار - سیکیورٹی فورسز

گرفتار شدہ عسکریت پسند نے حال ہی عسکری تنظیم ٹی آر ایف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ویری ناگ میں عسکریت پسند گرفتار
ویری ناگ میں عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Sep 26, 2020, 9:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسز مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ایک مقامی عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے عسکریت پسند کی شناخت طالب بٹ کے بطور بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز

ذرائع نے بتایا کہ طالب احمد بٹ نے حال ہی میں عسکری تنظیم ٹی آر ایف میں شمولیت اختیار کی تھی اور شمولیت اختیار کرنے کے بعد انہوں نے ایک آڈیو کلپ جاری کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ طالب بٹ کی تحویل سے ایک پستول اور ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا ہے۔ اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details