کشمیری مائگرنٹ پنڈتوں کو مائیگریش کے بعد بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ولرہامہ پہلگام کے سرپنچ امیش تلاشی نے آج کھنہ بل اننت ناگ میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مائگرنٹ افراد کے لئے ایم فارم و دیگر لوازمات کو ایک بے جا عمل قرار دیا ہے جسکی وجہ سے کئ لوگ اپنے حق راۓ دہی سے محروم ہو جاتے ہیں۔
ایم فارم کی وجہ سے مائگرنٹ کشمیری پنڈت ووٹ ڈالے سے رہ جاتے ہیں محروم انہوں نے کہا کہ 'ووٹر لسٹ میں نام موجود ہونے کے باوجود ایم فارم و دیگر لوازمات کی وجہ سے کشمیری مائگریٹ کو حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔'
ان کہنا ہے کہ 'کئی بار الیکشن کمیشن سے بات کی مگر آج تک ایم فارم اور باقی دیگر لوازمات کو لے کر کشمیر یا مائگرنٹ پنڈتوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر کشمیری پنڈت حق رائے دہی سے محروم رہ جاتے ہیں۔'
امیش تلاشی نے سرکار و الیکشن کمیشن سے یہ عمل آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ووٹنگ عمل میں سبھی افراد اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے کے اہل بن جائیں۔