اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبر پارلیمان حسنین مسعودی کا دورۂ اننت ناگ - anantnag news

ممبرپارلیمان حسنین مسعودی نے کہا کہ 'جنوبی کشمیر کے چار اضلاع کے لیے ایک آکسیجن ریفلنگ پلانٹ جلد ہی قائم کیا جائے گا جس کے ذریعہ یہاں کے اسپتالوں میں بروقت آکسیجن کی فراہمی کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

ممبر پارلیمان حسنین مسعودی کا دورہ اننت ناگ
ممبر پارلیمان حسنین مسعودی کا دورہ اننت ناگ

By

Published : Jun 4, 2021, 8:07 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے آئی سی یو وارڈ میں درکار عملے کی کافی کمی ہے، جس کو دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے'۔

ممبر پارلیمان حسنین مسعودی کا دورہ اننت ناگ
انہوں نے ان باتوں کا اظہار جی ایم سی اننت ناگ کے اپنے دورے کے دوران کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی و نیشنل کانفرنس کے دیگر رہنما بھی تھے۔ مسعودی نے جی ایم سی انتظامیہ کی ایک جائزہ میٹنگ کے دوران كووڈ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details