اردو

urdu

ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار مفتی سرور ڈی پی اے پی میں شامل - سرور مفتی ڈی پی اے پی میں شامل

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار سرور مفتی نے ہفتے کے روز ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سرور مفتی پیشہ سے ایک انجینئر ہیں اور انہوں نے حال ہی میں نوکری سے استعفی دیکر سیاست میں قدم رکھا ہے۔Mehbooba Mufti's Cousin Sarwar Mufti Joins DPAP

mehbooba-muftis-cousin-sarwar-mufti-joins-ghulam-nabi-azad-s-dpap
محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار مفتی سرور نے ڈی پی اے پی میں شمولیت کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 7:55 PM IST

محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار مفتی سرور نے ڈی پی اے پی میں شمولیت کی

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کی جانب سے ورکرس کنونشن منعقد کیا گیا ،جس میں ڈی پی اے پی کے سرپرست اور سابق وزیر اعلی جموں کشمیر غلام نبی آزاد مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے ،جبکہ سابق وزیر تاج محی الدین، گلزار احمد بٹ و کئی سینئر رہنماؤں سمیت ورکران کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔


کنونشن کے دوران سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار سرور مفتی نے اپنی متعدد حامیوں سمیت ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقعہ پر غلام نبی آزاد و دیگر سینیئر رہنماوں نے سرور مفتی کا پارٹی میں شمولیت کرنے پر خیر مقدم کیا۔


واضح رہے کہ بجبہاڑہ حلقہ انتخاب ایک اہم حلقہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ علاقہ مرحوم مفتی محمد سعید اور محبوبہ مفتی کا آبائی علاقہ ہے۔اس لیے سرور مفتی کا اس حلقہ میں پی ڈی پی کے تعیں کافی اچھا کردار رہا ہے ،اسلئے سرور مفتی کا ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پی ڈی پی کو بہت بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔سرور مفتی پیشہ سے ایک انجینئر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں نوکری سے استعفی دینے کے بعد سیاست میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے غلام نبی آزاد کی پارٹی میں شمولیت کی۔


غلام نبی آزاد نے تقریر کے دوران کہا کہ سرور مفتی کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم مفتی محمد سید کے نقش و قدم پر چلنے کے لئے پارٹی جوائن کر رہے ہیں ،کیونکہ مفتی محمد سعید کا ایجنڈا ہمیشہ عوامی مفاد میں رہا ہے ،تاہم ان کے انتقال کے بعد پی ڈی پی صحیح سمیت میں نہیں چلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details