اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mufti Syeed's Death Anniversary: مفتی محمد سعید کی برسی پر محبوبہ مفتی نے ان کی قبر پر فاتح خوانی کی - مفتی محمد سعید 7 جنوری 2016 کو انتقال کر گئے

محبوبہ مفتی کو اپنے حامیوں سمیت بجبہاڑہ کے داراشکوہ باغ کے باہر پولیس نے روک لیا۔Mufti Syeed's Death Anniversary اور پولیس کے ساتھ کئی گھنٹوں کی گرم گفتاری کے بعد محبوبہ مفتی کو اپنے کچھ حامیوں سمیت آگے جانے کی اجازت دے دی گئی۔Mehbooba visits father's grave۔

مفتی محمد سید کی برسی پر محبوبہ مفتی نے انکی قبر پر فاتح خوانی کی
مفتی محمد سید کی برسی پر محبوبہ مفتی نے انکی قبر پر فاتح خوانی کی

By

Published : Jan 7, 2022, 2:19 PM IST

Updated : Jan 7, 2022, 5:39 PM IST

پی ڈی پی کے بانی و جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سید کی برسی کے موقع پر انکی دختر و پی ڈی پی کی موجودہ صدر محبوبہ مفتی نے انکی قبر پر فاتح خوانی کیMehbooba Mufti offers prayers at father's grave۔

مفتی محمد سید کی برسی پر محبوبہ مفتی نے انکی قبر پر فاتح خوانی کی

اسے قبل محبوبہ مفتی کو اپنے حامیوں سمیت بجبہاڑہ کے داراشکوہ باغ کے باہر پولیس نے روک لیا اور پولیس کے ساتھ کئی گھنٹوں کی گرم گفتاری کے بعد محبوبہ مفتی کو اپنے کچھ حامیوں سمیت آگے جانے کی اجازت دے دی گئیMehbooba visits father's grave۔

تاہم پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ انکے بیشتر کارکنوں کو پہلے ہی روک لیا گیا تھا۔ بعد میں محبوبہ مفتی نے اپنے والد کے مقبرے پر گلباری کی اور انہیں شاندار خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

محبوبہ مفتی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مفتی صحاب کی چھٹی برسی پر میرے ورکرز انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور فاتح خوانے کرنے کے لیے یہاں آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہی جو سرکار ہے اپنے آپکو مظبوط سمجھ رہے ہے مجھ سے ڈرتی ہے ، پی ڈی پی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے لیکن پھر بھی ہم سے ڈرتی ہے۔''

مرحوم مفتی محمد سعید 7 جنوری 2016 کو انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہیں اپنے آبائی علاقہ ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں سپر خاک کیا گیا۔ بحیثیت وزیر اعلیٰ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں سرینگر کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد انکی طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں علاج کے لئے دلی لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے۔Mufti Mohammad Syeed's Death Anniversary

مفتی سعید 12 جنوری سنہ 1936ء کو ضلع اننت ناگ کے قصبہ بجبہاڑہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لے کر کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کی تھیں۔ اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے انہیں کشمیر میں کانگریس کی کمان سونپی تھی۔

Last Updated : Jan 7, 2022, 5:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details