اننت ناگ:جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر، محبوبہ مفتی جمعرات کو اس وقت بال بال بچ گئیں، جب ضلع اننت ناگ کے سنگم نیشل ہائی وے پر ان کی کار کو ایک حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی کی گاڑی اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب ان کی گاڑی سنگم کے مقام پر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک ٹرک سے ٹکرائی۔ اس حادثہ میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ محبوبہ مفتی بلکل محفوظ رہیں۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور کو چوٹ آئی جس سے علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔دراصل محبوبہ مفتی کو ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل میں آگ متاثرین سے ملنے کے لئے آنا تھا ،جہاں وہ بحفاطت پہنچ گئیں اور ان سے ملاقات کی۔
محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے ایکس پر لکھا ”اننت ناگ میں محبوبہ مفتی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم اللہ کا شکر ہے کہ حادثے میں کسی کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی۔“
وہیں جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مجبوبہ مفتی کی گاڑی کا حادثہ کی خبر سنتے ہی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ" سن کر خوشی ہوئی کہ محبوبہ مفتی صاحبہ زخمی ہونے سے بچ گئی جو بہت سنگین واقعہ ہو سکتا تھا۔ "
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا کہ "میں توقع کرتا ہوں کہ حکومت حادثے کے حالات کی انکوائری کرے گی۔ اس کی حفاظت میں کوئی بھی خامی ہو جو اس حادثے کا سبب بنی اسے فوری طور پر دور کیا جانا چاہیے۔"
مزید پڑھیں:
بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔