پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی نے ہفتے کے روز کشمیر میں خونریزی کے خاتمے کے لئے حکومت سے گزارش کی کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کی جائے تاکہ جموں و کشمیر کے حالات میں بہتری آئے۔
جمعہ کے روز سری نگر کے باغات علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے کانسٹیبل سہیل احمد کے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے کے لئے محبوبہ مفتی نے لوگرپرہ علاقے کا دورہ کیا۔
تعزیتی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا 'پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے، جو بھارت کے مطابق کشمیر میں تشدد پھیلا رہے ہیں، تاکہ اس خونریزی کو یہاں ختم کیا جاسکے'۔
'آخر کب تک لوگ ایسے ہی قربان ہوتے رہیں گے' انہوں نے کہا کہ 'حکومت ہند کو یہ سوچنا چاہئے کہ کب تک جموں و کشمیر کے لوگوں کو تشدد کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمارے نوجوان روزانہ تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لوگ یہاں امن چاہتے ہیں اور مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں سوچنا چاہئے اور یہاں پر امن بحال کرنے کے لئے ہر اسٹیک ہولڈر سے بات چیت کا آغاز کرنا چاہئے'۔
یہ بھی پڑھیے
کپواڑہ: ایک اسکول میں شیل پھٹنے سے خاکروب زخمی
سہیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جو باغات، سری نگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے محبوبہ نے کہا کہ اس کے والد کو بھی ہلاک کیا گیا تھا جب وہ صرف چار سال کا تھا اور اب اہل خانہ کیا کرے گا۔