جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لیگل سروسز اتھارٹی نے ضلع انتظامیہ اننت ناگ کے اشتراک سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا، جس کی صدارت لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ کی سکریٹری رافیہ حسن خاکی نے کی۔
اننت ناگ میں بڑے بیداری کیمپ کا انعقاد اس موقعہ پر جموں کشمیر ہائی کورٹ کے جج اور لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس ونود چٹرجی کول مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔
جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ انشل گرگ، ڈی آئی جی اتل کمار ،کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔
کیمپ کے دوران،ایک نمائشی میلہ کا بھی اہتمام کیا گیا، اس دوران، محکمہ باغبانی، زراعت اور دیگر محکموں کی جانب سے مشینریز، ٹریکٹر، لوڈ کیرئر کے علاوہ مختلف آلات کی نمائش کی گئی۔
افسران نے لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی کہ وہ کس طرح سرکاری اسکیموں کے ذریعہ مختلف آلات اور مشینریز کو رعایتی نرخوں پر خرید سکتے ہیں۔
وہیں اس موقعہ پر،صحت ،کسانوں کے لئے کم شرح سود پر قرضہ جات کی فراہمی اور روزگار سے جڑی اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔
کیمپ کے دوران منظور شدہ کئی ضرورت مند افراد میں موقعہ پر ہی کئی آلات تقسیم کئے گئے، وہیں آخر میں شجر کاری مہم بھی چلائی گئی جس کا افتتاح جسٹس علی محمد ماگرے نے کیا
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس علی محمد ماگرے نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے
اور یہ پتہ لگایا جائے کہ لوگ ان اسکیموں کے بارے میں کس حد تک بیدار ہیں۔