اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے والا قلم کار - Jammu and Kashmir

رفیق احمد شیخ کوچنگ سینٹرس ، کالجس کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسکل اور پرسنیلٹی ڈیولاپمنٹ جیسے موضوعات پر گیسٹ لیکچرس کے لئے بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

نوجوانوں کے مسائل کو قلم کے ذریعہ اجاگر کرنے والا قلم کار
نوجوانوں کے مسائل کو قلم کے ذریعہ اجاگر کرنے والا قلم کار

By

Published : Apr 6, 2021, 8:44 AM IST

آج کے تیز رفتار دور میں انسان فاضل اوقات میں فہرست کے لمہات گزار کر سکون و راحت پانے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم سماج میں ایسے انسان بھی موجود ہیں جو ذاتی مصروفیات کے باوجود اپنے علم اور ہنر کے ذریعہ دوسروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔


ایسے ہی ہونہار اور باصلاحیت نوجوانوں میں ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقہ سے تعلق رکھنے والے رفیق احمد شیخ شامل ہیں، جو اپنے قلم کے ذریعہ نوجوانوں کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کرتے ہیں بلکہ بُری صحبت سے پاک رکھنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

35 سالہ رفیق احمد شیخ عرف راہی نے سنہ 2005 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری حاصل کی ہے۔ رفیق کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی لکھنے اور پڑھنے کے ساتھ دلچسپی تھی لہٰذا وہ اخبار بینی اور کتابوں کا مطالعہ کرتے تھے۔

نوجوانوں کے مسائل کو قلم کے ذریعہ اجاگر کرنے والا قلم کار
آئی ٹی میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد رفیق نے مقامی اردو اور انگریزی اخبارات میں مضامین (آرٹیکلز) لکھنا شروع کئے۔ ان کے آرٹیکلز کو کافی پسند کیا گیا، جس کے بعد قومی اور بین الاقوامی سطح کے جریدہ و اخبارات میں بھی محمد رفیق کے لکھے ہوئے مضامین شائع ہو گئے۔ جس سے ان کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔قلم کے ذریعے اپنا علم و ہنر عام لوگوں خاص کر نوجوانوں تک پہنچانے کا جذبہ لئے محمد رفیق نے ذاتی مصروفیات کے باوجود کتابیں لکھنا شروع کی۔انہوں نے اردو زبان میں سو صفحات پر مشتمل 'شاعری کارٹون' کے عُنوان سے ایک اور انگریزی میں، 'اے اسٹوری' کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے۔رفیق کا کہنا ہے کہ دور حاضر میں نئی نسل اردو زبان و ادب سے دور ہوتی جا رہی ہے لہذا انہوں نے شاعری کارٹون کتاب کو ایسے دلچسپ مواد سے مالا مال کیا ہے جسے پڑھ کر نوجوانوں کو نہ صرف علم اور معلومات، میں اضافہ ہوگا بلکہ وہ اردو زبان کی جانب متوجہ ہونگے۔ وہیں انگریزی میں لکھی گئی 'اے سٹوری' میں نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے دور رکھنے اور بہتر مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے، تاکہ صحیح ہدایت اور اہم معلومات نئی نسل تک پہنچ سکے۔کوچنگ سینٹرس ،کالجس کی جانب سے رفیق احمد کو، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسکل اور پرسنیلٹی ڈیولاپمنٹ جیسے موضوعات پر گیسٹ لیکچرس کے لئے بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عوض رفیق کو صحافتی، سماجی، سرکاری و غیر سرکاری مختلف تنظیموں کی جانب سے کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا فریضہ سمجھ کر نوجوانوں کو بری صحبت سے دور رکھنے، ان کو درپیش مسائل، نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کے سلسلہ میں معلومات اور تجاویز کو اپنے قلم کے ذریعہ اجاگر کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details