جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ آیان سجاد نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ آیان سجاد کا گایا ہوا گانا حال ہی میں یوٹیوب پر رہلیز ہوا۔ اس گانے کو انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا گیا اور آیان کی پُرکشش آواز نے جموں و کشمیر میں ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔ساتویں جماعت کے طالب علم آیان سجاد نے اپنے سفر کا آغاز فیملی فنکشن سے کیا۔جس کے بعد دھیرے دھیرے آیان چھوٹے چھوٹے فنکشنز اور شادیوں میں گانا گانے لگے ۔ Kashmiri Yotube Sensation Aayan Sajad
کہتے ہیں کہ جب انسان کچھ کرنے کی ٹھان لیتا ہے تو راستہ کی آزمائش میں کوئی نہ کوئی فرشتہ مدد کے لیے آتا ہے۔آیان کی ملاقات ایک مقامی ریڈیو جوکی آر جے عمر سے ہوئی جس نے ایان کی سریلی آواز سن کو انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں لوگوں کو ایان کی صلاحیتوں کے بارے میں معلوم ہوا۔آیان کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور انہیں گلوکاری میں کیریئر بنانے کے لیے کہا تھا لیکن وہ تعلیمی اور گلوکاری میں توازن رکھنا چاہتے ہیں۔
گانے کی کامیابی کے بارے میں ایان کہتے ہیں کہ گانے کے پیچھے پوری ٹیم اور ان کی سولو پرفارمنس نے اہم کردار ادا کیا۔ اس گانے کے منصوبے کی تیاری اور منصوبہ بندی میں انہیں تقریباً ایک سال لگا ہے اور انہیں لوگوں سے اس طرح کے ردعمل کی توقع کبھی نہیں تھی۔