اطلاعات کے مطابق ڈورو علاقے میں آج ایک دوا فروش کا ٹیسٹ مثبت آیا جس سے علاقے میں خوف ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔
ڈورو اننت ناگ میں دوا فروش کی کورونا رپورٹ مثبت - anantnag
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں ایک دوا فراش کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔
ڈورو اننت ناگ میں دوا فروش کی کورونا رپورٹ مثبت
ضلع انتظامیہ نے اس سلسلے میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر دوا فروشوں کو دکانیں بند رکھنے کی ہدایت جاری کیے۔ وہی میونسپل کمیٹی ڈورو نے فوری طور ڈورو کے تمام ادویاتی دکانوں کے ساتھ ساتھ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کو سینٹائز کیا۔
واضح رہے مذکورہ مثبت دوا فروش اننت ناگ کے دیلگام علاقے سے تعلق رکھتا ہے، اور ڈورو میں اپنی دوا کی دکان کئی سالوں سے چلا رہا تھا،اس سلسلے دیلگام اننت ناگ کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔