اردو

urdu

ETV Bharat / state

CRPF Medical Camp: سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں طبی کیمپ - اننت ناگ میں طبی کیمپ

سی آر پی ایف کے زیر اہتمام جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں منعقدہ طبی کیمپ کے دوران مریضوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں طبی کیمپ
سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں طبی کیمپ

By

Published : Apr 1, 2023, 4:16 PM IST

سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں طبی کیمپ

اننت ناگ (جموں و کشمیر) :جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پیٹھہ، دیلگام علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 164 بٹالین کی جانب سے سویک ایکشن پروگرام کے تحت ایک مفتی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں مقامی آبادی کی خاصی تعداد نے شرکت کی اور مختلف امراض کے حوالہ سے سی آر پی ایف اور سیول ڈاکٹروں سے مشورہ حاصل کیا۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی طبی جانچ کی اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ سی آر پی ایف کے ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ سیول معالجین کو بھی طلب کیا گیا تھا، جس کی مقامی لوگوں نے کافی ستائش کی۔ لوگوں کے مطابق اس طرح کی میڈیکل کیمپ منعقد کرنے سے غریب عوام کو کافی راحت فراہم ہوتی ہے۔

دیالگام میں منعقدہ طبی کیمپ کے حوالہ سے مقامی باشندوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں نے مریضوں کی اچھی طرح سے جانچ کی اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں جس سے دیہی علاقوں میں آباد غریب لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہوا۔ اس موقع پر کمانڈنگ افسر 164 بٹالین، سی آر پی ایف نے کہا کہ ’’سی آر پی ایف ہر وقت عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش رہتی ہے اور سی سی آر پی ایف کے جوان نہ صرف امن و امان برقرار رکھنے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ سماجی کاموں میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:JK Police Free Medical Camp: اننت ناگ میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مفت طبی کیمپ

سی او نے اس طرح کے میڈیکل کیمپس کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے کیمپس کا اہتمام کرنے سے حفاظتی اہلکاروں اور عوام کے مابین دوریاں کم ہو جاتی ہیں، اور عوام اور اہلکاروں کا رشتہ مزید مضبوط ہو جاتا ہے۔‘‘ ادھر، مقامی لوگوں نے اس طرح کے کے پروگرامز کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں بھی عوامی مفادات کے لیے زیادہ سے زیادہ ایسے پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details