اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں موجود زیارت شریف حضرت بل کھرم Ziarat Sharief Hazratbal Khiram کی انتظامی کمیٹی کو حکومت نے تحلیل کر دیا ہے۔ ایس ڈی ایم بجبہاڑہ کو زیارت کا انتظام دیکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔ Managing Committee of Khiram Shrine Dissolved
ایک حکم نامے کے مطابق زیارت شریف حضرت بل کھرم کے انتظام کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، تاہم مقامی عوام کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی پر مختلف الزامات لگائے گئے، جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ عوام کی جانب سے مذکورہ کمیٹی کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور نئی کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ازسر نو انتخابات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جس کے بعد سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) بجبہاڑہ نے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس میں سفارش کی گئی کہ مقررہ مدت میں نئی کمیٹی کے لیے انتخابات کرائے جائیں۔ Managing Committee of Khiram Shrine Dissolved
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ڈی ایم نے درگاہ کے معاملات کی تفصیلی انکوائری کی بھی سفارش کی تھی۔ بعد ازاں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے درگاہ کے کھاتوں کی جانچ کے لیے ایس ڈی ایم بجبہاڑہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جانچ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں دیگر معاملات کے علاوہ فوری طور پر انتخابات کرانے کی بھی سفارش کی ہے تاکہ کمیٹی کا انتخاب جلد سے جلد کیا جائے۔ Managing Committee of Khiram Shrine Dissolved