اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man eater leopard killed : اننت ناگ میں آدم خور تیندوے کو کیا گیا ہلاک - اننت ناگ آدم خور تیندوے کو کیا گیا ہلاک

ایک چھ سالہ بچے کی چیر پھاڑ کرنے کے علاوہ کئی افراد کو زخمی کرنے والے آدم خور تیندوے کو ہلاک کیا گیا۔

اننت ناگ میں آدم خور تیندوے کو کیا گیا ہلاک
اننت ناگ میں آدم خور تیندوے کو کیا گیا ہلاک

By

Published : Jul 29, 2023, 5:22 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ڈوڈو، مرہامہ گاؤں میں جمعہ کی شام ایک آدم خور تیندوے کو مقامی لوگوں نے ہلاک کر دیا۔ تیندوا گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈوڈو علاقہ میں گھوم رہا تھا، کئی روز قبل تیندوے نے اسی علاقہ میں ایک چھہ سالہ بچے کو بھی ہلاک کیا تھا، جس کے بعد پورے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ علاوہ ازیں تیندوے نے علاقہ میں کئی مویشیوں کو بھی ہلاک کیا تھا۔ بعض اوقات تیندوے نے راہ چلتے اور کھیتی باڑی میں مصروف لوگوں پر بھی حملہ کیا جس دوران کئی لوگ بال بال بچ گئے۔

ڈورو اور اس کے متصل علاقے کے لوگوں نے کئی بار محکمہ وائلڈ لائف سے تیندوے کو پکڑنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقہ میں تیندوے کو پکڑنے کے لئے جھال بچھایا تھا تاہم وہ قابو نہیں ہو پا رہا تھا۔ کوشش میں ناکامی کے کئی روز بعد تیندوا چک ڈورو میں شام کے وقت نمودار ہوا اور ایک گھر کے آنگن سے چھہ سالہ بچے کو اپنے ساتھ اٹھا لے گیا۔ لوگوں کے شور مچانے کے بعد تیندوے نے نزدیکی میوہ باغ میں بچے کو زخمی حالت میں چھوڑ دیا، جس کے بعد بچے کو سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

مزید پڑھیں:Leopard Attack in Anantnag: سلر اننت ناگ میں تیندوے کے حملہ میں 12 افراد زخمی

واقعہ کے بعد محکمہ وائلڈ لائف مزید متحرک ہوا اور اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی، تاہم علاقہ کے لوگ کافی مستعد تھے اور جمعہ کی شام جوں ہی تیندوا ڈورو علاقہ میں اچانک پھر سے نمودار ہوا تو لوگوں نے ڈنڈوں سے وار کرتے ہوئے تیندوے کو ہلاک دیا۔ تیندوے کی ہلاکت کے بعد ڈورو مرہامہ کے علاقہ کے لوگوں نے راحت کی سانس لیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ لوگوں نے کہا کہ ’’وحشی اور آدم خور تیندوے نے لوگوں کا جینا محال کر دیا تھا، لوگوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی جان بھی خطرے میں تھی، اور تیندوے کے حملہ میں ایک معصوم کی قیمتی جان بھی چلی گئی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details