اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی - حملے میں ایک 45 سالہ شخص شدید زخمی

کھرم بجبہاڈہ میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا. زخمی شخص کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی
ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی

By

Published : Oct 29, 2020, 5:05 PM IST


جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے کھرم سریگوفوارہ میں جمعرات کی صبح جنگلی ریچھ کے حملے میں ایک 45 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے بشیر احمد خان نامی ایک شخص اپنے گھر سے باہر تھا. ذرائع کےمطابق جنگلی ریچھ گجر بستی کی طرف آرہا تھا. جس دوران جنگلی ریچھ نے بشیر خان پر حملہ کیا۔اس حملے میں مذکورہ شخص زخمی ہوگیا جسے علاج کی خاطر کھرم کے نذدیکی اسپتال پنہچایا گیا جہاں سے اسے ضلع اننت ناگ کے جی ایم سی منتقل کیا گیا۔

اس حملے کے بعد علاقہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگ اپنے گھروں میں سہم گئے۔

مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگلی جانوروں کی لگام کسنے کے لئے سنجیدگی سے اقدام اٹھائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details