انہوں نے وفود سے ان کے علاقوں میں درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
میجر جنرل نے عوامی وفود سے ملاقات کی جی او سی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایک سازش کے تحت یہاں کے نوجوانوں کو ملیٹنسی کی جانب راغب کیا جاتا ہے۔۔فوج چاہتی ہے کہ یہاں کا نوجوان عسکریت کا راستہ ترک کرکے مین اسٹریم میں شامل ہو جائے اور اپنے مستقبل کو روشن بنانے پر دھیان دیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'امشی پورہ شوپیاں مبینہ تصادم کی تحقیقات جاری'
انہوں نے کہا کہ فوج یہاں کے نوجوانوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سماجی برائیوں اور منشیات کی لت سے دور رکھنے کی ضرورت ہے جس کے لئے انہیں کھیل کود میں انگیج کرنا لازمی ہے۔ جی او سی نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں کھیل کود کو بڑھاوا دینے کے لئے فوج کی جانب سے ایک کھیل کا میدان تعمیر کرنے کی ضرورت ہے جس کو فوج کے اعلی عہدیداران کی نوٹس میں لایا جائے گا.