اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ارادے مضبوط ہوں تو کامیابی ضرور ملتی ہے' - دور افتادہ گاؤں اندو شانگس

ماجد احمد خان سیول سروسز امتحانات 2019 میں کامیابی حاصل کرنے والے جموں و کشمیر کے 16 طلباء میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے دہلی کے خان سٹڈیز گروپ میں اپنے امتحان کی تیاری کی۔

majid khan
majid khan

By

Published : Aug 5, 2020, 4:15 PM IST

اننت ناگ کے ایک چھوٹے سے دور افتادہ گاؤں اندو شانگس میں رہنے والے ماجد احمد خان نے سیول سروسز کےامتحانات میں کامیابی حاصل کی۔

ماجد احمد خان سیول سروسز امتحانات 2019 میں کامیابی حاصل کرنے والے جموں و کشمیر کے 16 طلباء میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے دہلی کے خان سٹڈیز گروپ میں اپنے امتحان کی تیاری کی۔

آرمی پروؤڈ سکالرس اسکول کھندرو میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اور این آئی ٹی ورنگل تلنگانہ سے بی ٹیک کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔

ماجد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا 'اگر ارادے مضبوط ہوں اور محنت اور لگن کا جذبہ ہو تو حالات چاہے جتنے مخالف ہوں، کامیابی مل کر رہتی ہے'۔

ماجد کے والد محکمہ زراعت میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ماجد کی ماں محکمہ تعلیم میں بحیثیت استانی بچوں کا مستقبل سنوارنے کا کام انجام دے رہی ہیں۔

ماجد کے والد محمد اقبال خان نے کہا 'ماجد کے اس کارنامے سے آج ہم بہت خوش ہیں۔ ماجد نے نہ صرف ہمارا بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔

ارادے مضبوط ہوں تو کامیابی مل کر رہتی ہے ارادے مضبوط ہوں تو کامیابی مل کر رہتی ہے

وہیں ماجد کی ماں بھی پھولے نہیں سما رہی ہیں، انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا 'سنہ 2014 کے بعد کشمیر میں نامساعد حالات ہونے کے باوجود بھی ماجد نے اپنی لگن اور محنت کی وجہ سے یہ کارنامہ انجام دیا اور آج ہم ماجد پر فخر محسوس کر رہیں ہے اور اس علاقے کے نوجوانوں کے لیے یہ مشعلِ راہ بن گئے ہیں'۔

ماجد احمد خان نے آل انڈیا سیول سروسز میں 638 واں مقام حاصل کیا ہے۔ اننت ناگ کے ایک پسماندہ علاقے اندو شانگس سے سول سروسز تک پہنچنے کی کہانی حیرت انگیز بھی ہے اور حوصلہ افزاء بھی۔

ماجد نے بتایا 'مخالف ہواؤں میں مثبت سوچ سے حالات کو کس طرح موڑا جا سکتا ہے۔ اب جبکہ وہ امتحان میں کامیاب ہو گئے ہیں، ٹریننگ کے بعد ان کی خواہش ہے کہ وہ ہمیشہ لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
فاروق عبداللہ کی رہایش گاہ پر میٹنگ پرپابندی

ماجد کا کہنا ہے 'میں دیہی علاقے میں جانا چاہوں گا۔ اگر میرے اختیار میں ہو تو میں اپنے علاقے کو فوقیت دونگا۔ میں اپنے علاقے کے لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا'۔

ماجد کہتے ہیں 'بیوروکریٹ کے طور پر آئین میری رہنمائی کرے گا کہ میں کس طرح کام کروں، لیکن غریب لوگوں کے گھروں میں تعلیم اور صحت کے مسائل دور کرنے کے لئے میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ میں لوگوں کے پاس جاؤں گا۔ ان کے بچوں کو تعلیم کے لئے اسکول بھیجنے کی اپیل کروں گا، تعلیم ترقی میں کلیدی رول ادا کرتی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details