وادی کشمیر کے معروف شاعر اور شاعر کشمیر غلام احمد مہجور کی یاد میں ہر برس 9 اپریل کو یوم مہجور منایا جاتا ہے۔ وہیں اس سلسلے میں بجبہاڑہ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی معروف شعرا و ادبا نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مہجور کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا Poetry in memory of Kashmir poet Pirzada Ghulam Ahmad Mahjoor۔
اس موقع پر ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شعرائے کرام نے مہجور کے لکھے گئے کلام پڑھ کر ان کو یاد کیا۔ شعرائے کرام نے کہا کہ شاعر کشمیر پیر زادہ غلام احمد مہجور کی کشمیری زبان و ادب کے لئے نمایاں خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مزید کہا کہ پیر زادہ غلام احمد مہجور کشمیری شاعری میں ایک نیا انداز متعارف کروانے اور بے دریغ موضوعاتی دائروں میں وسعت دینے کے لیے کافی مشہور ہیں۔