اننت ناگ (جموں و کشمیر) :یکم جولائی سے امرناتھ یاترا 2023 کا باضابطہ طور شروع ہوئی اور روایتی طور پیر کو چھڑی مبارک پہلگام پہنچائی گئی جہا ہندو گرو مہنت دپیندرا گری کی قیادت میں خصوصی بھومی پوجن کا اہتمام ہوا جبکہ دھج روہن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پہلگام میں بھومی پوجن کے بعد مقدس چھڑی معروف سوریہ مندر مٹن پہنچے گی جہاں پر خصوصی پوجا کے ساتھ ساتھ یہاں مقدس اشنان بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اور ہندو روایت کے مطابق اس کے بعد سے ہی امرناتھ جی یاترا کا آغاز ہو گیا ہے۔ گر چہ سرکاری طور پر یاترا گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔
’’بم بم بھولے‘‘ اور ’’ہر ہر مہادیو‘‘ کے نعروں کے ساتھ چھڑی مبارک مہند دیپنت گری کی قیادت میں پہلگام کے گوری شنکر مندر پہنچائی گئی جہاں کشمیری پنڈتوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی چھڑی مبارک کا والہانہ استقبال کیا خاص طور پر کشمیری پنڈتوں اور مقامی مسلمانوں کی جانب سے چڑی مبارک کا روایتی طور بڑے جوش و خروش سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیری پنڈتوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیر میں امن و امان کے لئے خاص دعائیں کی گئیں۔