اننت ناگ:ملک بھر میں آج مہانومی کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس مناسبت سے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی مہانومی کا تہوار نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ مہانومی کو نو راترا سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس موقع پر ضلع اننت ناگ کے مارٹنڈ سوریا مندر میں ایک عظیم الشان پوجا اور بجن کیرتن کا اہتمام کیا گیا، جس میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس دوران عالمی امن اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر رنجن جوتشی نامی مقامی پنڈت نے کہا کہ ماتا کے جو نو روپ ہے آج اس کا ویسرجن ہو رہا ہے اور اسی کے ساتھ ہی نو دن پورے ہو گئے ہیں جس میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ پوجا پاٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہا نومی کے موقع پر خاصکر امن وآشتی اور بھائی چارے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہے
مارٹند تیرتھ ٹرسٹ کے صدر اشوک کمار سدھا نے اس حوالے سے بتایا کہ مٹن ہمیشہ سے ہندو مسلم سکھ اتحاد کا مرکز رہا ہے اور ہندو مسلم سکھ اتحاد کے بروسے ہی یہاں ہر کوئی تہوار منایا جاتا ہے۔
Maha Navami 2023 مہانومی کے موقع پر مارٹنڈ سوریا مندر میں خصوصی پوجا کا اہتمام - مارٹنڈ سوریا مندر
کشمیری پنڈت رنجن جوتشی نے بتایا کہ ماتا کے جو نو روپ ہے، آج اس کا ویسرجن ہو رہا ہے اور اسی کے ساتھ ہی نو دن پورے ہو گئے ہیں جس میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصی پوجا پارٹ کرتے ہیں۔
مہانومی کے موقع پر مارٹنڈ سوریا مندر میں خصوصی پوجا کا اہتمام
Published : Oct 23, 2023, 8:44 PM IST
مزید پڑھیں:منوج سنہا کی رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا
انہوں نے کہا کہ مہانومی کے تہوار کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بنیادی سہولیات کا خاطر خواہ انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا اور عقیدت مندوں نے یہاں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر خصوصی پوجا پارٹ میں شرکت کی۔