اردو

urdu

ETV Bharat / state

GMC Anantnag دو برس بعد بھی جی ایم سی اننت ناگ میں ای آر سی پی کی سہولت دستیاب نہیں - جی ایم سی میں ریڈیو تھراپی کی عدم دستیابی

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں، ای آر سی پی، ریڈیو تھراپی، ایم آر آئی مشینوں کی سہولیات دستیاب نہ ہونے سے جنوبی کشمیر کے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Machines worth crores not yet been installed in GMC

دو برس بعد بھی جی ایم سی اننت ناگ میں ای آر سی پی نصب نہیں کی گئی
دو برس بعد بھی جی ایم سی اننت ناگ میں ای آر سی پی نصب نہیں کی گئی

By

Published : Oct 28, 2022, 7:07 PM IST

Updated : Oct 28, 2022, 8:16 PM IST

اننت ناگ: جی ایم سی اننت ناگ میں حکام کی طرف سے دو سال قبل خریدی گئی کروڑوں روپے کی، ای آر سی پی، مشین ابھی تک نصب نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو ٹیسٹ کے لیے سری نگر جانا پڑتا ہے۔وہیں جی ایم سی اننت ناگ میں میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (ایم آر آئی) اور ریڈیو تھراپی کی سہولیات کا بھی فقدان ہے جس سے مریض سری نگر کے ہسپتالوں یا پرائیویٹ تشخیصی مراکز میں جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

دو برس بعد بھی جی ایم سی اننت ناگ میں ای آر سی پی کی سہولت دستیاب نہیں

لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو میڈیکل کالج کا درجہ دینے کے بعد ان کی امیدیں بڑھ گئی تھیں، انہوں نے سوچا تھا کہ میڈیکل کالج کے قیام کے بعد طبی ڈھانچے میں بہتری آئے گی، جس سے غریب مریضوں کو فائدہ ہوگا، تاہم افسوس ہے کہ چار برس کے بعد بھی جی ایم سی میں ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی نہیں بنایا گیا۔ ERCP worth crores in GMC Anantnag have not been installed

میڈیکل کالج میں، ایم آر آئی، ریڈیو تھراپی، ای آر سی پی، جیسی سہولیات کی عدم موجودگی کے سبب ڈاکٹرس مریضوں کو سرینگر ریفر کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ جس سے مریضوں کو نہ صرف طویل سفر سے پریشانی ہوتی ہے بلکہ ٹیسٹ کرانے کے لئے ہزاروں کی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔جو ایک غریب مریض کی استطاعت سے باہر ہوتا ہے۔ لوگوں نے گزشتہ دو برسوں سے ، ای آر سی پی، مشیں نصب نہ کرنے ایم آئی آر، اور ریڈیو تھراپی کی عدم دستیابی پر جی ایم سی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا، اور اعلی حکام سے معاملہ کا ازالہ کرنے کی اپیل کی۔

جی ایم سی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ ای آر سی پی مشیں چلانے کے لئے ایک ڈاکٹر کو صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میںتربیت دی جا رہی ہے اور جلد ہی مشین کو کام پر لگا دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ، ایم آر آئی اور ریڈیو تھراپی کے لئے ٹیکنیکل اسٹاف کی ضرورت ہے، انہوں نے یقینی دہانی کرائی کہ آنے والے چند ماہ کے دوران نئی بھرتی (ریکرُوٹمنٹ) کا عمل شروع ہو جائے گا جس کے بعد مذکورہ مشینوں کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ Machines worth crores not yet been installed in GMC

یہ بھی پڑھیں : Canteen in GMC Anantnag جی ایم سی اننت ناگ میں جلد ہی کینٹین شروع کی جائے گی

Last Updated : Oct 28, 2022, 8:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details