اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: کورٹ کمپلیکس میں لوک عدالت منعقد - ازدواجی/خاندانی تنازعات

لوگوں کے مطابق عرصۂ دراز سے ان کے مقدمات عدالت میں زیر التوا تھے اور  آج لوگ عدالت میں ان کے فیصلے سنائے گئے۔

Lok adalat
لوک عدالت

By

Published : Mar 20, 2021, 6:47 PM IST

ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اننت ناگ میں آج ایک خصوصی لوک عدالت منعقد کی گئی۔ لوک عدالت میں کئی سالوں سے زیر التوا مقدمات کو حل کیا گیا۔

لوک عدالت

لوک عدالت نصیر احمد ڈار، چیئرمین ضلع قانونی خدمات اتھارٹی اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی صدارت میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر دفعہ 138 این آئی ایکٹ، ایم اے سی ٹی، ازدواجی/خاندانی تنازعات، مزدوری تنازعات، سول مقدمات، فوجداری مقدمات، بینک بازیابی کیسز، بجلی، پانی کے بل اور دیگر زیر التواء مقدمات کو حل کرنے کے لئے لوک عدالت منعقد کی گئی۔ موقع پر کئی مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں میں مسرت پائی گئی۔ لوگوں کے مطابق عرسے دراز سے ان کے مقدمات عدالت ہازا میں زیر التوا تھے اور آج لوگ عدالت میں ان کے فیصلے سنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سالیہ: پی ایچ سی میں بنیادی سہولیات کا فقدان

عام لوگوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں تحصیل سطح پر بھی اسی طرح کی لوک عدالتیں منعقد ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details