اننت ناگ میں دوبارہ لاک ڈاؤن، عام زندگی درہم برہم - جموں و کشمیر
لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضلع میں آج دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے۔ جگہ جگہ رکاوٹیں اور کھاردار تار نصب کی گئی ہے۔
اننت ناگ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ، عام زندگی درہم برہم
کوروناوائرس متاثرین میں نمایاں اضافے کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج سے تین دنوں کے لئے ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔
اننت ناگ میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا نے احکامات صادر کرتے ہوئے متعلقین کو لاک ڈاؤن اور امتناعی احکامات کا سختی سے نفاذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔