اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں بندشیں اور امتناعی احکامات دوبارہ نافذ

جموں و کشمیر کی دار الحکومت سرینگر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے سبب دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

Lockdown like restrictions reimposed in anantnag
اننت ناگ میں بندشیں اور امتناعی احکامات دوبارہ نافذ

By

Published : Jul 12, 2020, 5:27 PM IST

کورونا وائرس کی سنگینیت اور بڑھتے خطرات کے مدنظر جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں سخت ترین بندشیں اور امتناعی احکامات دوبارہ نافذ کر دئے گئے ہیں۔ جسکی وجہ سے عام زندگی کافی متاثر ہوئی۔

اننت ناگ میں بندشیں اور امتناعی احکامات دوبارہ نافذ

لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کرنے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ بھی متحرک نظر آرہا ہے۔

اس سلسلے میں جہاں پولیس نے اننت ناگ و دیگر قصبہ جات کو جانے والے تمام راستوں پر ناکے قائم کئے ہے وہیں اے آر ٹی او پیر زادہ شبیر کی قیادت میں کئی مقامات پر خلاف ورزی کی پاداش میں کئی افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔

واضح رہے اس سے قبل جموں و کشمیر کی دار الحکومت سرینگر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے سبب دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ پیر یعنی 13 جولائی سے سرینگر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details