اردو

urdu

ETV Bharat / state

نقل و حمل نہ ہونے سے طلبہ متاثر

مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقہ میں صرف ایک یا دو گاڑیاں ہی چلتی ہیں۔ علاقہ کے بچوں کو وقت پر اسکول پہنچنے کے لئے دگنا کرایہ دینا پڑتا ہے۔

transport
نقل و حمل

By

Published : Apr 24, 2021, 7:43 PM IST

ضلع اننت ناگ میں واقع بجبہاڑہ کے شالگام علاقے میں مسافر گاڑیوں کا فقدان ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں اور طلبہ کو مختلف مصائب سے گزرنا پڑتا ہے۔

نقل و حمل

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں واحد ایک مڈل اسکول ہے۔ اس لیے علاقہ کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے چار کلومیٹر دور واگہامہ تک پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ گاڑی نہ ہونے کے سبب علاقے کے متعدد بچوں نے تعلیم بھی ترک کر دی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ علاقے میں کوئی شخص بیمار ہو جاتا ہے تو اُسے کندھوں پر اٹھا کر واگہامہ تک پہنچایا جاتا ہے، جبکہ ایسے حالات میں گاؤں کے کچھ صاحب حیثیت لوگ نجی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی قدیم زمانہ کی زندگی جی رہے ہیں، کیونکہ آج سے کئی سال قبل بھی علاقہ کے بچوں کو تعلیم کے نور سے اراستہ ہونے کے لئے پیدل سفر کرنا پڑتا تھا۔ آج کے ٹیکنولوجی والے دور میں بھی ان کے بچے پسماندگی کی زندگی گزار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل کے میدان کا فقدان

مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقہ میں صرف ایک یا دو گاڑیاں ہی چلتی ہیں۔ علاقہ کے بچوں کو وقت پر اسکول پہنچنے کے لئے دگنا کرایہ دینا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس تعلق سے موٹر ویکل ڈیپارٹمینٹ کے انسپکٹر منظور احمد قریشی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ معاملہ بہت جلد ہل کریں گے اور جو متعلقہ سومو اسٹینڈ ہے ان کے پریزیڈنٹ کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حسب مناسب جو بھی کرایہ ہوگا اسی کے تحت گاڈیاں چلے گی۔ مزکورہ روٹ پر گاڑیوں کی تعداد بھی بڈھائی جائے گی، تاکہ طلبہ کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کو بھی مسافر بردار گاڑیوں کی عدم دستیابی نہ رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details