بجبہاڑہ: جموں و کشمیر کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے تھرناڈن درپورہ میں آنگن واڑی سینٹر کے فقدان Non Availability Of Aanganwari Centre in Dirpora کے باعث علاقے کے سینکڑوں بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقہ میں آنگن واڑی سینٹر کے نہ ہونے کے سبب علاقے کے سینکڑوں بچے مختلف سرکاری اسکیمز سے محروم ہو جاتے ہیں۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ آنگن واڑی سینٹر علاقے سے پانچ کلو میٹر دور ہے، جس کی وجہ سے بچے نا ہی وہاں کا رخ کر پاتے ہیں، اور نا ہی وہاں پر بچوں کے ناموں کا اندراج ہوپاتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے دیگر علاقوں کے بچے مختلف اقسام کی سہولیات مہیا ہیں، اُس طرز پر مذکورہ علاقے کے بچوں کو سہولیات دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنگن واڑی کی مانگ کو لیکر انہوں نے کئی بار محکمہ کے چکر لگائے، جبکہ کئی سال قبل انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مزکورہ علاقے میں آنگن واڑی سینڑر قائم کیا جائے گا، لیکن تب سے لیکر آج تک انہیں آنگن واڑی سینٹر سے محروم رکھا گیا ہے۔Non Availability Of Aanganwari Centre in Dirpora
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے اکثر بچے اُن سبھی سہولیات اور اسکیموں سے محروم ہو جاتے ہیں، جو حکومت کی جانب سے انہیں فراہم کی جاتی ہے۔ لوگوں کے مطابق علاقے میں تقریباً 200 سے زائد بچے ہیں، جنہیں آج تک کوئی سہولیات نہیں مل پائی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار حکام کی توجہ اس جانب مرکوز کرائی تاہم آج تک انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں آنگن واڑی سنٹر قائم کرنے کے مطالبے کو نظر انداز کیا گیا۔Lack of Aanganwari Center in Dirpora