ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ میں واقع شالگام علاقہ میں ڈرینیج نظام بہتر نہ ہونے سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے کا ڈرینیج نظام ناکارہ ہونے کے سبب مسجد، اور مکانوں میں دراڑی پیدا ہو گئی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کے دوران ڈرین میں پانی کا بہاؤ کافی زیادہ ہو جاتا ہے، جبکہ علاقے کی سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں، جس سے لوگوں خصوصاً طلبہ کو آمد و رفت میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔ جبکہ کئی بار مقامی لوگوں کو ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں کوئی بچہ ڈرین کے تیز بہاؤ میں ڈوب نہ جائے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے علاقہ میں ایک نالہ بہتا ہے جس کا پانی اس ڈرین میں آجاتا ہے اور پھر معمولی بارش ہوتے ہی سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔