اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: 'بور ویل سے چشمے سوکھ گئے' - محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

جنوبی کشمیر کے سالیہ علاقے کے لوگوں نے پیر کو ڈی سی آفس اننت ناگ میں احتجاج کرتے ہوئے محکمۂ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔

اننت ناگ: ’بور ویل سے چشمے سوکھ گئے‘
اننت ناگ: ’بور ویل سے چشمے سوکھ گئے‘

By

Published : Feb 15, 2021, 6:42 PM IST

سالیہ، پنژال پورہ، میرمحلہ اور بٹ محلہ سے آئے ہوئے لوگوں نے پیر کو ڈی سی آفس اننت ناگ میں محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

اننت ناگ: ’بور ویل سے چشمے سوکھ گئے‘

احتجاجیوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقہ میں محکمۂ جل شکتی نے بور ویل (Borewell) کھودے تھے جس کے نتیجے میں وہاں کے چشموں کا پانی سوکھ گیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ چشموں کا پانی سوکھ جانے سے عوام کو پینے کے پانی کی قلت کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اس سلسلے میں پچھلے چار برسوں سے احتجاج کر رہے ہیں، تاہم محکمۂ جل شکتی نے اس بارے میں سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے مجبور ہونے کے بعد ڈی سی آفس کا رخ کر کے احتجاج کیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے بورویل کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے کی مانگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details