ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع پیر پورہ وتناڑ نامی علاقے میں سڑک کی خستہ حالی سے گنجان آبادی کو گزشتہ کئی دہائیوں سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔ لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال کے نومبر ماہ میں سڑک کے دونوں اطراف کناروں پر مختلف مقامات پر دیواریں کھڑی کی تھیں، تاہم اُن دیواروں کو کھڑا کرنے میں محکمہ کے ٹھیکیداروں نے ناقص مواد استعمال میں لایا، جس کے باعث سڑک کے کناروں پر کھڑی دیواریں گھس رہی ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پختہ سڑک نہ ہونے کے سبب معمولی بارش کے دوران ان کا سڑک پر چلنا پھرنا کافی دشوار ثابت ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران بیماروں کو ہسپتال لے جاتے وقت خستہ حال سڑک سے ہی چارپائی پر اٹھا کر اُنہیں لے جانا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار یہ مسئلہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا، تاہم محکمہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔
لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سال 2020 میں نومبر کے مہینے میں سڑک کے دونوں اطراف کناروں پر مختلف مقامات پر دیواریں کھڑی کی تھیں، تاہم اُن دیواروں کو کھڑا کرنے میں محکمہ کی جانب سے ناقص مواد استعمال ہوا ہے، جس کے باعث سڑک کے کناروں پر کھڑی ہوئی دیواریں دن بہ دن کھسک رہی ہیں۔