اردو

urdu

ETV Bharat / state

Poor Mobile Connectivity خراب مواصلاتی نظام کی وجہ آن لائن کلاسز سے محروم - موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان

اننت ناگ کے گنگنار علاقے میں خراب مواصلاتی نظام کے باعث مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے طالب علموں کے ڈراپ آوٹ کے لیے خراب مواصلاتی نظام کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ Poor Mobile Connectivity

Poor Mobile Connectivity
خراب مواصلاتی نظام سے پریشان عوام کا انتظامیہ سے اپیل

By

Published : Nov 7, 2022, 4:28 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گُگناڑ علاقے میں خراب مواصلاتی نظام کے باعث لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر کسی کو فون کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو انہیں گاؤں سے ایک کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔ خراب مواصلاتی نظام کی وجہ سے کثیر آبادی سخت مشکلات سے دو چار ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے موبائل نیٹ ورک (Mobile Network) نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ آن لائن کلاسز سے محروم ہو رہے ہیں۔ Poor Mobile Connectivity in Gungnad

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوڈ 19 کی وبائی مرض کے دوران طلبہ کے لیے آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا تھا، تاہم گنگار جیسے پسماندہ علاقے میں خراب مواصلاتی نظام کے باعث کثیر تعداد میں طلبہ تعلیمی سرگرمیوں سے دور ہو رہے ہیں۔ خراب مواصلاتی نظام کے باعث طلبہ تعلیمی سرگرمی ترک کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں پختہ مواصلاتی نظام نہ ہونے کے نتیجے میں زیادہ تر بچوں نے پڑھائی کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔'

ویڈیو
اگرچہ لوگوں نے اس مشکلات کا ازالہ کے لیے کئی بار حکام کے دروازے کھٹکھٹائے، تاہم اس مسئلے کا کوئی حل سامنے نہیں آیا ہے۔ لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے تاحال وعدوں کا سلسلہ جاری ہے، جو محض وعدوں تک ہی محدود ہے۔ لوگوں نے سب ضلع انتظامیہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پسماندہ علاقے کی جانب اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ ان کی اس مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details