اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے میں کان کنی کا کام کرنے والے متاثرین نے حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ اننت ناگ میں کان کنی پر پابندی با وجود ٹھیکدار کی من مانی جاری ہے۔ مظاہرین کے مطابق علاقے میں کئی کانیں موجود ہیں جن میں حکام کی طرف سے کان کنی پر پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے جس سے سینکڑوں افراد بے روز ہو گئے۔ وہیں پابندی کے باوجود محکمہ مائینگ نے ایک ٹھیکیدار کو کان کنی کی اجازت فراہم کر رکھی ہے جس کے خلاف مقامی مزدوروں نے محکمہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی۔
Protest Against Illegal Mining پابندی کے باوجود اننت ناگ میں کان کنی جاری، مقامی مزدوروں کا احتجاج
جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے میں کان کنی کا کام کرنے والے متاثرین نے حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ اننت ناگ میں کان کنی پر پابندی کے باوجود ٹھیکدار کی من مانی جاری ہے۔
Published : Oct 25, 2023, 11:38 AM IST
|Updated : Oct 25, 2023, 12:00 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Protest Against Smart Meters in Anantnag اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرز لگانے کے خلاف احتجاج
ان کا کہنا ہے کہ اگر چہ اس کے خلاف کورٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کان کنی کو روکنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مگر اس کے باوجود مذکورہ کان میں کان کنی جاری ہے جس کے خلاف علاقے کے لوگوں نے حکام کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدالت کے احکامات کو عمل میں نہیں لایا جائے گا تو احتجاج میں وسعت لائی جائی گی۔