اردو

urdu

ETV Bharat / state

Literary Event on Amma War in Bijbehara: صوفی شاعر عمہ وار کی یاد میں ادبی تقریب

مشہور صوفی شاعر عمہ وار Mystic Poet Of Valley Amma War کی یاد میں ایک ادبی تقریب Literary Event n Bijbehara کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اعجاز غلام محمد لالو نے کی، جبکہ پرنسپل ڈگری کالج بجبہاڑہ پروفیسر نگہت فاطمہ بحیثیت مہمان خصوصی شامل ہوئی۔

صوفی شاعر عمہ وار کی یاد میں ادبی تقریب کا اہتمام

By

Published : Dec 24, 2021, 4:14 PM IST

مراز ادبی سنگم اور سیٹ پیرا میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج پازالپورہ کے باہمی اشتراک سے مشہور صوفی شاعر A Mystic Poet Of Valley عمہ وار کی یاد میں ایک ادبی تقریب Literary Event In Bijbehara کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں نادر احسن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ مشہور و معروف گلوکار حبیب اللہ لاڈیاری نے تقریری کے ابتدا میں کلام عمہ وار پیش کیا۔ پروفیسر نثار ندیم اور اشرف راوی نے عمہ وار کی ادبی خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔

ویڈیو
تقریب کی صدارت اعجاز غلام محمد لالو نے کی جبکہ پرنسپل ڈگری کالج بجبہاڑہ پروفیسر نگہت فاطمہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شامل ہوئی۔
ایوان صدارت میں تنہا شہلی پوری، ڈاکٹر میر جاوید اور غلام نبی بٹ بھی شامل تھے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض رئیس جاں نثار اور ڈاکٹر شیدا حسین شیدا نے انجام دئے۔
اس موقع پر پروفیسر نگہت فاطمہ نے کہا کہ کشمیری زبان میں وسیع ادبی سرمایہ موجود ہے، جس میں صوفی شعراء کا کلام بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مرازادبی سنگم کے ادبی کاوشوں کی سراہنا کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details