ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ سے محض 11 کلو میٹر کی دوری پر قائم ڈڈو مرہامہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے علاقے میں ترسیلی لائنیں اور بجلی کے کھمبے بوسیدہ ہو چکے ہیں، جبکہ دور جدید میں بھی مزکورہ علاقہ میں ترسیلی لائنیں درختوں پر لٹکائی گئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں ہمیشہ جان و مال کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ کیونکہ علاقے سے گزرنے والی ترسیلی لائنوں کو کھمبے کے بجائے مختلف درختوں پر نصب کیا ہے۔ علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنیں کبھی بھی یہاں کسی ایک بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہیں۔
علاقے کے رہائش پزیر لوگوں کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی برفباری، یا تیز آندھی آنے کی وجہ سے یہ ترسیلی لائنس ٹوٹ جاتی ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔ اس کی زد میں انسانوں کے ساتھ ساتھ کئی مال مویشی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مقامی آبادی کو ہر وقت یہ اندیشہ لگا رہتا ہے کہ یہ لائنز کسی بھی وقت گر کر انسانی جانوں نہ لے لیں۔