اردو

urdu

ETV Bharat / state

LPG Bottling Plant Inaugurated منوج سنہا نے اننت ناگ کے نیپورہ میں ایل پی جی پلانٹ کا افتتاح کیا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نیپورہ علاقہ میں انڈین آئل کی جانب سے قائم ایل پی جی رسوئی گیس پلانٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈویژنل کمشنر سمیت انڈین آئل کارپوریشن اسٹیٹ ہیڈ نے شرکت کی۔LG Inaugurated LPG Bottling Plant

lg-manoj-sinha-inaugurates-lpg-bottling-plant-at-anantnag
منوج سنہا نے اننت ناگ کے نیپورہ میں ایل پی جی پلانٹ کا افتتاح کیا

By

Published : Oct 26, 2022, 4:05 PM IST

اننت ناگ:جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع اننت ناگ کے نیپورہ علاقہ میں انڈین آئل کارپوریشن کے ،ایل پی جی، رسوئی گیس پلانٹ کا افتتاح کیا، جس کے سب ڈیلر جہلم آئل کارپوریشن ہیں۔LG Inaugurated LPG Bottling Plant

ایل جی کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر کشمیر، پی کے پولے، آئی جی پی وجے کمار، انڈین آئل کارپوریشن اسٹیٹ ہیڈ موجود تھے، جبکہ افتتاحی تقریب میں انڈین آئل کے کئی عہدیدار، ملازمین، جہلم آئل کارپوریشن کے سربراہ سمیت، ایس ایس پی اننت ناگ، میونسپل کمیٹی اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ سمیت کئی سیول اور پولیس افسران موجود تھے۔

منوج سنہا نے اننت ناگ کے نیپورہ میں ایل پی جی پلانٹ کا افتتاح کیا


ایل جی نے اس موقعہ پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ 5 ایکڑ میں قائم کیے گئے اس پلانٹ میں 12 ہزار میٹرک ٹن گیس کو اسٹور کرنے کی گنجائش ہوگی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 3 ہزار دو سو سیلنڈر سپلائی کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں وادی میں گیس کی قلت کو دور کرنے کے لیے مذکورہ پلانٹ ایک اہم کردار ادا کرے گا،جو یہاں کے لوگوں کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے۔

مزید پڑھیں:Jashn e Kashmir Festival سرینگر میں تین ہفتوں تک جاری رہے گا "جشن کشمیر" فیسٹول

منوج سنہا نے مزید کہا کہ اجولا اسکیم کے تحت جموں کشمیر میں 12 لاکھ 50 ہزار خاندانوں میں رسوئی گیس تقسیم کیے گئے ہیں۔یہاں کے لوگوں کو ہر ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے سرکار سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے انڈین آئل کارپوریشن اور جہلم آئیل کارپوریشن کے اس قدم کی سراہنا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details