اننت ناگ: جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رانی پورہ، اننت ناگ میں مارٹنڈ چین سٹچ کلسٹر کا افتتاح کیا۔ Manoj Sinha inaugurates chainstich cluster in Anantnag اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع انتظامیہ، متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے علاوہ مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایل جی نے دستکاروں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔
چین سٹچ کلسٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کی قیادت والی حکومت کاریگروں، دستکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے 4.50 کروڑ روپے کے مارٹنڈ چین سٹچ کلسٹر کا قیام جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ (KVIB) نے مرکزی وزارت MSME (GOI) کے اشتراک سے کیا۔ خطاب کے دوران سنہا نے کہا کہ دستکاری کے روایتی فنون کو محفوظ کرنے کے لیے یو ٹی انتظامیہ پُر عزم ہے۔