اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں فوج اور جموں و کشمیر کی پولیس ٹیم نے مشترکہ آپریشن کے دوران بجبہاڑہ علاقے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 18آر آر نے ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع اننت ناگ کے رَکھ مومن، ڈنگی، بجبہارہ میں مشترکہ طور تلاشی آپریشن (Cordon And Serach Operation) شروع کیا۔
حفاظتی اہلکاروں کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کو ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک خفیہ ٹھکانہ کا سراغ ملا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ خفیہ ٹھکانہ سے ضبط کیے گئے ہتھیاروں میں: آئی ای ڈی 5نمبر۔ ڈیوٹونیٹر 6عدد۔ پستو تین عدد، پستول میگزین پانچ عدد، ایمونیشن 9ملی میٹر 124راؤنڈ، رموٹ کنٹرل 4عدد۔ بیٹری 13عدد۔