اردو

urdu

ETV Bharat / state

جی ایم سی اننت ناگ کووڈ ٹیسٹنگ کی جدید مشینریز سے آراستہ - کورونا ٹیسٹ

سرکاری میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی نے کہا کہ میڈیکل کالج میں کووڈ 19 کی ٹیسٹنگ کے لئے جدید مشینری نصب کی جا رہی ہیں۔

جی ایم سی اننت ناگ کووڈ ٹیسٹنگ کی جدید مشینریز سے آراستہ
جی ایم سی اننت ناگ کووڈ ٹیسٹنگ کی جدید مشینریز سے آراستہ

By

Published : Sep 16, 2020, 10:02 PM IST

اگرچہ اس سے قبل جانچ کے نمونے سرینگر کے صورہ، ایس ایم ایچ ایس، سی ڈی ہسپتال اور جے وی سی بمنہ روانہ کرکے رپورٹ کا انتظار کرنا پڑتا تھا, تاہم اننت ناگ کے میڈیکل کالج کو جدید مشینریز سے آراستہ کرنے کے بعد اس سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔

جی ایم سی اننت ناگ کووڈ ٹیسٹنگ کی جدید مشینریز سے آراستہ

میڈیکل کالج پرنسپل کے مطابق مشینریز چلانے کے لیے درکار عملہ کو باضابطہ طور تربیت بھی دی گئی ہے اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے اجازت ملنے کے بعد ٹیسٹنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ریپڑ اینٹی جن، ٹیسٹنگ کو بڑھایا گیا ہے اور اس کے علاوہ ہسپتال میں، ٹرو نیپ مشین کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں، لیول ٹو کی سہولیات دستیاب ہیں جسے بخوبی نبھایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیکل کالج میں 17 وینٹی لیٹرز دستیاب رکھے گئے ہیں جن میں سے ابھی تک 5 کو بحال کیا گیا ہے اور مزید 3 وینٹی لیٹرز کو نصب کرنے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور: نوجوان کی ہلاکت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ


ڈاکٹر شوکت نے کہا کہ ان سہولیات کی وجہ سے نہ صرف اننت ناگ بلکہ پورے جنوبی کشمیر کے لوگ مستفید ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ طبی و نیم طبی عملہ کووڈ مریضوں کی دیکھ بال اور ان کے علاج و معالجہ کے خاطر منظم طریقہ سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details