وادی کے مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ آج میلادالنبیؐ کی اختتامی تقریب پر آج جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے سیر ہمدان میں نماز جمعہ کے بعد عکس پایے حضرت محمد ﷺ کی نشاندہی کی گئی۔ اس دوران لوگوں کی خاصی تعداد موجود رہی۔
اننت ناگ کے ہی بجبہاڑہ علاقے میں جمعہ کے پیش نظر جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے بلکہ وادی کے اطراف و اکناف سے عقیدت مندوں نے یہاں حاضری دے کر حضور اکرم ﷺ کے موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔