کوکرناگ، اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کی گجر بستی لارنو کے لوگوں کی شکایت کی کہ محکمۂ دیہی ترقی نے دراوے -گجر بستی رابطہ سڑک کی تعمیر کرنے کے بعد اس کی میگڈمائزیشن عمل میں نہیں لائی۔ Larnoo, Kokernag Residents Demand Macadamization of Link Roadگجر بستی لارنو کے باشندوں کا کہنا ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود میگڈمائزیشن نہ کیے جانے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ پختہ سڑک نہ ہونے کے سبب معمولی بارش کے دوران لوگوں کا سڑک پر چلنا پھرنا کافی دشوار ہوجاتا ہے۔ Dilapidated larnoo Kokernag Link Road انہوں نے کہا کہ ’’ایمرجنسی کے دوران خستہ حال سڑک کے باعث بیماروں کو ہسپتال چارپائی یا کندھوں پر اٹھا کر پختہ سڑک تک لے جانا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ خستہ حال سڑک کے باعث ٹرانسپورٹرز علاقے میں جانے سے کتراتے ہیں۔