اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوکرناگ: لوگ طبی سہولیات سے محروم - گاڑیوں کی دقت رہتی ہے

سرکار کی جانب سے جہاں آئے روز لوگوں کو طبی سہولیات پہنچانے کے اعلانات ہو رہے ہیں۔ وہیں زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔ لیکن جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے کچھ علاقہ ایسے بھی ہیں جو محکمہ صحت کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

لوگ طبی سہولیت سے محروم
لوگ طبی سہولیت سے محروم

By

Published : Jul 17, 2020, 10:55 PM IST

وادی کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے صوف شالی کوکرناگ کے علاقہ میں 1975 میں ایک ڈیسپینسری کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ تب سے لیکر آج کی تاریخ تک محکمہ صحت نے اس علاقے میں قائم ڈیسپنسری کو اپگریڈ نہیں کیا۔

لوگ طبی سہولیت سے محروم

لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی علاقہ میں قائم ڈیسپینسری پُرانی عمارت کے ایک کمرے میں گذشتہ 45 سال سے کام کر رہی ہے، جس کی حالت خستہ ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق ڈیسپنسری میں ایک اسسٹنٹ اور ایک بی یو ایم ایس ڈاکٹر تعینات ہے۔ یہ ہفتے میں کبھی کبھار ہی نظر آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہاں نہ صرف طبی عملےکا فقدان پایا جا رہا ہے، بلکہ علاقہ کی کثیر آبادی کو طبی شے کی عدم دستیابی رہتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی ان کے یہاں کوئی بیمار پڑ جاتا ہے تو انہیں تقریباً چار کلومیٹر دور کوکرناگ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ایک تو یہاں کے لوگوں کو لاک ڈاون کی وجہ سے ٹرانسپورٹ میسر نہیں ہے اور دوسرا عام دنوں میں بھی انہیں گاڑیوں کی دقت رہتی ہے۔ ستم ذریفی تو یہ ہے کہ علاقہ میں معمولی سِر درد کی دوائی ملنا بھی کافی مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سہولیات کے بغیر ہسپتال کا کیا فائدہ؟


پندرہ ہزار کی آبادی پر مشتمل صوف شالی علاقہ سماج سے پچھڑا ہوا ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگوں کو سیاست دانوں نے نظر انداز کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق برف باری کے عیام میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں بیمار کو چارپائی پر اسپتال لے جانا پڑتا ہے۔ جبکہ مقامی علاقہ میں حاملہ خواتین کی داد رسی کرنے والا کوئی بھی طبی عملہ موجود نہیں ہوتا۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ کئی بار انتظامیہ کے دروازے پر حاضری بھی دے دی تاہم ان لوگوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

جب ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ ایس ڈی ایم کوکرناگ اویس مشتاق کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں محکمہ مال کی جانب سے تھوڑی سی لاپرواہی برتی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم نے نمائندہ کو یقین دلایا کہ چند روز کے ندر اندر ہسپتال کی عمارت بنانے کا کام عمل میں لایا جائے گا۔ تاکہ علاقہ کے لوگوں کو راحت ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details