جنوبی کشمیر کا ضلع اننت ناگ خصوصاً اپنے آبی ذخائر Water Body in Bijbehara کی وجہ سے کافی مقبول ہے، یہاں قدرت نے جہاں ایک طرف ضلع اننت ناگ کو بے شمار چشموں سے نوازا ہے، تو وہیں یہ بات بھی چھپی نہیں ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ان آبی ذخائر کے تئیں عدم توجہی کی وجہ سے یہ چشمیں سوکھ گئے ہیں اور کئی مقامی لوگوں کے ذریعے کوڑا کرکٹ ڈالے جانے کی وجہ سے یہ چشمے آلودہ ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اننت ناگ کے انتخابی حلقہ بجبہاڑہ کے امیرپورہ نمبل میں دہائیوں سے ایک چشمہ قائم ہے، پورا علاقہ اسی چشمے پر منحصر ہے، وہیں اس چشمے سے پانی حاصل کرنے کے لئے کئی پانی کی پائپیں بچھائی گئی ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں پانی کی سہولیات میسر نہ ہونے سے انہیں اسی چشمے کا پانی استعمال کرنا پڑتا ہے، حالانکہ یہ چشمہ کافی آلودہ ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں متعدد قدرتی چشمے سُکھ گئے ہیں اور اگر انتظامیہ کی جانب سے انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب یہ بھی اپنی موت آپ مریں گے۔