اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lack of Bridge Irks Aamad Zoo, Aishmuqam Residents: خستہ حال عارضی پل لوگوں کے لیے وبال جان

ضلع اننت ناگ کے آمڈزو، عشمقام کے باشندوں نے بنیادی ضروریات کے فقدان کے باعث حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ افسران اور منتخب عوامی نمائندوں نے لوگوں کو آرام پہنچانے کے لیے کبھی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات Aamad Zoo, Aishmuqam نہیں اٹھائے۔

ا
ا

By

Published : Apr 29, 2022, 4:20 PM IST

پہلگام:جنوبی کشمیر South kashmir کے پہلگام میں خوبصورت علاقہ آمڈزو، عشمقام کے رہائشی آج کے اس ترقی یافتہ اور سائنسی دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ Lack of Basic Facilities in Aamad Zoo, Aishmuqamعلاقے میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے وہیں نالہ پر بنا لکڑی کا عارضی پل علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی زبوں حالی خود بیان کر رہا ہے۔ آمڈزو، عشمقام کے باشندوں نے بتایا کہ ’’آمڈزو علاقہ جنوبی کشمیر کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک ہونے کے باوجود سرکار کی نظروں سے اوجھل ہے۔‘‘

خستہ حال عارضی پل لوگوں کے لیے وبال جان

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نفوس کی آبادی پر مشتمل علاقے میں لوگوں کو بنیادی ضروریات کے فقدان کے باعث گونا گوں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ Lack of Bridge irks Aamad Zoo, Aishmuqam Residentsآمڈزو، عشمقام میں برسوں قبل نالہ پر لکڑی کا ایک عارضی پل تعمیر کیا گیا جو مقامی باشندوں کے مطابق ’’مال میویشوں کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کے زیاں کا سبب بن چکا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بنیادی ضروریات کے فقدان خصوصا نالہ پر پل تعمیر کئے جانے سے متعلق انتظامیہ سے کئی بار رجوع کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’انتظامیہ سمیت عوامی منتخب نمائندوں نے ہر بار صرف سبز باغ ہی دکھائے۔‘‘ لوگوں نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ افسران، منتخب عوامی نمائندوں نے ہر بار یقین دہانیوں سے کام لیا، لوگوں کو آرام پہنچانے کے لیے کبھی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے۔

مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ علاقے میں پل کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دریں اثناء، علاقے میں دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ’’یہاں سڑکوں کا کوئی نام و نشان نہیں، کچی اور خستہ حال سڑکیں برسوں سے تعمیر و مرمت کی منتظر ہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Lack of Basic Facilities in Shahgund, Sonawari: شاہ گنڈ سوناواری میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ABOUT THE AUTHOR

...view details